فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی رہنما راناکرامت علی شہیدکی دوسری برسی پرمحفل میلادمصطفیۖ کاانعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت نائب صدرTMQملک غلام حسین نے کی،تقریب میںمختلف شعبہ جات اور مکتب فکر کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میںراناکرامت علی شہیدکی تحریک منہاج القرآن کیلئے انجام دی جانیوالی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب میںچوہدری مسعودمحسن، میاں سہیل مقصود،حافظ سرفرازاحمد،غلام محمدقادری،رانامبشرکرامت،رانامشرف کرامت،راناعبدالحمید،ملک قاسم ابرار،استخاراحمد،محمدبلال،حافظ مسعود،میاں اکرام الحق ، ملک مطہرابرارنے شرکت کی۔تقریب سے علامہ عدنان وحیدقاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا چندروز ہ ہے آخر انسان کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے قبر کی زندگی برزقی زندگی ہے یہ زندگی اس ہی کی کامیاب گزرے گی جس کے سینے میں تاجدار کائنات ۖ کی محبت موجزن ہوگی اور آخرت اس کی حسن ہوگی جومخلوق خد اکی خدمت کے جذبے سے سرشارہوگا، ہمیں اس دنیاکے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے جوناختم ہونے والی زندگی ہے راناکرامت علی شہید نیک صالح،سچے عاشق رسول تھے۔انہوں نے کہاکہ آج امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو رحمت اور احترام کی ضرورت ہے ۔یہ مثبت رویے عام ہونگے تو ہمیشہ کیلئے امن و سلامتی حاصل ہو جائے گی ۔ضرورت اس مر کی ہے کہ اپنی زندگیوں کو حضور ۖ کے پیغام رحمت سے آراستہ کیا جائے تاکہ امت مسلمہ کی کھوئی ہوئی عظمت لوٹ آئے اور دنیا امن کا گہوارہ بن جائے ۔ آج مسلمان غیروں کی پیروی کر کے بے سکونی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ،ایسا حضور ۖ تعلق غلامی کمزور ہونے کے سبب ہے۔حضور ۖ کی ذات سے تعلق مضبوط کرنا ہو گا تا کہ مسلمانوں کی زندگیوں کا سکون اور خوشیاں لوٹ سکیں۔




