کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ، اقرا ناصر کی ہدایت پر چیف آفیسر علی رضا نے شہر کا دورہ کیا۔ انہوں نے بارشی پانی کے نکاس کے لیے ڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماہِ ربیع الاول کے استقبال جلوس کے سلسلہ میں جلوس کے روٹس اور راستوں پر صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی چیک کی۔چیف آفیسر علی رضا نے ایف ڈبلیو ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے تمام راستوں پر عملہ تعینات کیا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔ شہریوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔




