فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان علماء کونسل ڈویژن فیصل آباد کا اجلاس مرکز جامعہ عثمانیہ رضاآباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر الحسن نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر الحسن نے کہا کہ بلو چستا ن میں ہونیوالے سفاکانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان واقعہ کے تمام کرداروں کو سخت سزا دی جائے ۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں ملک بھر میں سیرت النبیۖ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اورعلامہ طاہر الحسن نے مزید کہا کہ پاکستا ن کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم اپنی پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیںاندرونی اور بیرونی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ۔اس موقعہ پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان علماء کونسل ڈویژن فیصل آباد کے زیر اہتمام سیرت النبیۖ کانفرنس نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقد کریگی۔




