رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان

سلہٹ (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کیمپ میں مرزا سعد بیگ اور عثمان خان 2 وکٹ کیپرز ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلادیش میں ون ڈے سیریز کھیلنے والے غازی غوری کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے’ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں