رفیق آباد ماموں کانجن کا ٹرانسفارمر خراب، لوگوں کو مشکلات

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن کے محلہ رفیق آباد میں واپڈا کی لا پرواہی سے ٹرانسفارمر کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہونے سے علاقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ٹرانسفار مر کی خرابی سے برقی آلات خراب ہورہے ہیں واپڈا کو کئی بار خراب ٹرانسفارمر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا علاقہ مکین سراپا احتجاج فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے علاقہ محلہ رفیق آباد میں خراب ٹرانسفارمر علاقہ مکینوں کے لیے عذاب بنا ہے ہوا ٹرانسفار مر کی خرابی کے باعث و ولٹیج زیادہ کم ہونے سے برقی آلات خراب ہو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق ٹرانسفامر کی خرابی کے حوالے سے واپڈا ماموں کانجن کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ علاقہ مکین سراپا احتجاج واپڈا ماموں کانجن کی ناقص کار کردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں علاقہ مکینوں نے واپڈا کے متعلقہ ادروں سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں