کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان نے مبینہ طور پر اپنا انسٹاگرام اکانٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رمشا خان نے شادی کے بعد مبینہ طور پر اپنا انسٹاگرام اکانٹ ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے بعد ان کے پیج پر یوزر ناٹ فانڈ واضح طور پر لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کے شوہر و اداکار خوشحال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) تصویر تبدیل کردی ہے۔خوشحال نے اپنی تصویر تبدیل کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر لگادی ہے جس سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے چہ میگوئیاں اور دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔گزشتہ دنوں رمشا خان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔




