رمضان المبارک میں عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنیکا فیصلہ

لاہور ( بیو رو چیف )رمضان المبارک میں عوام کو سہولیات کی فراہمی، محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی۔پنجاب کے تمام ماڈل بازار ،سہولت بازاروں کو رمضان بازار ڈکلیئر کرنیکا فیصلہ کیا گیا، رمضان بازاروں میں آٹا،گھی،چینی،چکن کیلئے الگ الگ سیکشن بنانے پر غور کیا جارہاہے۔ماہ رمضان میں آٹے کی مسلسل فراہمی کیلئے منصوبے کوعملی جامہ پہنایا جائیگا، زائد قیمتوں پر اشیا کی فروخت پرزیروٹالیرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں ہونگی۔چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنرز کے مقررہ نمائندگان ،فوڈ سیفٹی افسران چیکنگ کرینگے، پنجاب میں فوڈ سیفٹی افسران کی روزانہ کی کوآرڈینیشن یقینی بنانا ہدف مقرر۔رمضان بازاروں میں اشیا کے الگ سیکشنز ،خریداروں کی سہولت کیلئے ہدف مقرر، انفورسمنٹ ٹیمیں کی براہ راست مانیٹرنگ، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا۔ ٹیمیں منڈیوں سمیت رمضان بازاروں ،علاقائی سطح پربھی نرخوں کا جائزہ لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں