رمضان میں حقوق العباد کی ادائیگی بھی ضروری ہے، حنیف طیب

کراچی(بیورو چیف) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمدپر خوشی کا اظہارکرنا،مبارک باددینا سرکاردوعالم ۖکی سنت اورصحابہ کرام ،اہل بیت اطہارکامعمول رہاہے ،فرمان رسو لۖہے تمہارے پاس ایک عظیم مہینہ سایہ فگن ہونے والاہے یہ برکت والامہینہ ہے،اس میں ایک ایسی رات ہے جوہزارمہینوں سے بہترہے،اللہ نے اس کے روزے فرض کیے اوراس کی راتوں کا قیام (تراویح )نفل (ثواب کاکا م)قراردیاہے۔رمضان المبارک میں جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اورجنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اورشیاطین کو قید کردیاجاتاہے ”رمضان کا پہلاعشرہ مغفرت،دوسرارحمت،تیسراجہنم سے خلاصی کاہے۔رمضان میں قرآن مجیدنازل ہوا۔اس مہینے اللہ تعالیٰ ہر انسان کا رزق بڑھادیتاہے، تمام نیکیوں کو اجر بڑھ جاتاہے،سحروافطار،تروایح کا اہتمام ہوتاان گھڑیوںمیں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ رمضان ایک مہینہ نہیں بلکہ روحانی تربیت،گناہوں کی معافی اوردرجات کی بلندی کا سنہری موقع ہے ہمیں حقوق اللہ کیساتھ حقوق العبادکی ادائیگی کابھی خیال رکھنا چاہیے ،ناجائز منافع خوری سے بچناچاہیے ،اشیائے خوردونو ش میں رعایت دینی چاہیے ،والدین، رشتوں داروں،پڑوسیوں کاخیال رکھناچاہیے،سفیدپوش اورغریب افرادکے سحروافطارکا اہتمام کرناچاہیے،یتیم ،مسکین ،بیواؤں ،ضرورت مند مریضوںکی بھی مددکرنی چاہیے۔مولاناقاری محمدعلی قصوری نے اجتماع میں خصوصی شرکت فرمائی ۔حافظ محمدہارون نے روزے کی اہمیت بیان کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں