ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔رنبیر کپور کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کے کیرئیر میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں ہیں جن میں عجب پریم کی غضب کہانی، راجنیتی، راک اسٹار، برفی، اے دل ہے مشکل، سنجو سمیت دیگر شامل ہیں۔رنبیر فلموں کا معاوضہ بھی کروڑوں میں وصول کرتے ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فلم کیلئے انہوں نے 75کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا۔




