ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) رنگ روڈ بائی پاس پر خوفناک ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ٹرالر ڈرائیور فرار۔ رنگ روڈ بائی پاس پر رائے پیٹرولیم 64ج ب کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40سالہ صدی احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو 64ج۔ب کا رہائشی تھا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




