لاہور(بیورو چیف)پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات شروع کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے رنگ روڈ منصوبے کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جے آئی ٹی بنانے پر بھی غور شروع کردیا ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بھی آر ڈی اے سے منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق این او سیز، منظور شدہ نقشوں اوردیگرمنظوریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔




