لاہور (بیوروچیف) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا کیا جائے گا،رواں مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا 99 فیصد ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے، آ ئند ہ مالی سال کے لیے کے لیے وصولیوں کے ہدف 46 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ یہ ٹارگٹ بھی کامیابی کے ساتھ حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ 90 شاہراہ قائد اعظم پر پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔




