کراچی (بیوروچیف) کراچی کے علاقے ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں تقریبا ساڑھے 6بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے جن کی شدت 3.8ریکارڈ کی گئی ہے اور مرکز ملیر میں 67میل گہرائی میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ یکم جون سے اب تک 52زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔




