روایتی سرنجوں پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (بیورو چیف)ایڈز اور دیگر موذی امراض کے پھیلائو کے بعد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجوں پر پابندی لگا دی اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں ایڈز سمیت دیگر موذی امراض کے پھیلائوکے بعد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔روایتی غیر انسولین ڈسپوزیبل سرنجز کی تیاری، درآمد و سیل پر پابندی ہوگی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے روایتی سرنجز پر پابندی کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)نے سرنج ساز کمپنیز، امپورٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ڈریپ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر روایتی سرنجز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور 31 دسمبر کے بعد روایتی سرنجز کی تیاری، درآمد اور فروخت غیر قانونی ہوگی۔اس فیصلے کے تحت یکم جنوری 2027 سے ایک اور 10 سی سی کی روایتی سرنج پر پابندی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں