رومیسہ خان اور حیا علی کی کیفے مین مبینہ لڑائی؟

کراچی (شوبز نیوز) ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ مبینہ طورپر رومیسہ خان اور حیاعلی لڑرہی ہیں۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ یہ ویڈیو کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع ایک کیفے کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مجموعی طورپر چارسے پانچ لڑکیاں آپس میں گتھم گتھا ہیں جن کے درمیان میں ایک مرد بھی آ جاتا ہے جبکہ سامنے آنیوالی ویڈیو میں سٹاپ، سٹاپ کے الفاظ بھی سنے جاسکتے ہیں جس سے شبہ ہوتا ہے کہ لوگ انہیں روکنے کی بھی کوشش کررہے تھے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابتدائی طورپر یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ویڈیو کب کی ہے، نئی ہے یا کوئی پرانی ویڈیو اب وائرل ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں