لاہور (سپورٹس نیوز) ایک ایسے وقت میں جب قومی کرکٹ ٹیم کے 49 کھلاڑیوں کا کیمپ دو مختلف فارمیٹس کے لیے لاہور میں جاری ہے وہیں اطلاعات ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد ہی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 39سال کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد جو پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ 117 ون ڈے اور 61 ٹی 20 کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں پاکستان انڈر 19 ٹیم سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دورہ بنگلا دیش کے 2 ٹیسٹ کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں،جہاں قومی ٹیم کو میرپور اور سلہٹ میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا تھا۔شکست کے بعد قیاس آرئیاں تھیں کہ سرفراز احمد کی بطور ٹیسٹ ٹیم ہیڈ کوچ چھٹی ہو نے جارہی ہے اور ان کی جگہ سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں تاہم لاہور میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کی حیثیت سے 22 کرکٹرز کی سربراہی کرنے والے سرفراز احمد کو اطلاعات ہیں کہ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے کلین چٹ دے دی ہے۔تاہم ان کے مستقبل کے حوالے سے ان دونوں دوروں کے نتائج اہمیت کے حامل ہونگے قائد اور پاکستان کے لیے 46 ٹیسٹ میچوں میں 2653 رنز بنانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کی قومی ٹیم میں جگہ تو پکی ہے سے ابہام موجود ہیں۔




