لاہور(شوبز نیوز)معروف لوک گلوکار حاجی محمد عالم لوہار کی برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی۔ عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواحی گائوں اچھ میں پیدا ہوئے۔ ان کے گائے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی موجود ہے لیکن جگنی ان کی خاص وجہ شہرت رہی۔ محمد عالم لوہار نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ہیر وارث کو 36مختلف انداز میں گایا۔عالم لوہار کو گانے کی صنف جگنی کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے۔ ان کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا۔




