واشنگٹن (سپورٹس نیوز) کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی طرف سے اپنے کیریئر کا چھٹا فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، اس متعلق حتمی اعلان ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی طرف سے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کیلیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں شیڈول ہے۔41سالہ فارورڈ کے پاس انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ شرکت 226 اور سب سے زیادہ گولز 143 کا عالمی ریکارڈ ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو ان چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اب تک پانچ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔




