فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھیتوں میں کام کرتے ہوئے روٹا ویٹرمشین کی زد میں آ کر محنت کش لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے کہ 598گ ب کا رہائشی 30سالہ عرفان ولد مغلوب احمد کھیتوں میں روٹا مشین پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا کپڑا مشین میں آ گیا تو مشین کی زد میں آ کر بری طرح لہولہان ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دورا ن علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نعش ورثاء کے حوالے۔




