ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) چک نمبر 408 گ ب شورکوٹ روڈ پر کھیت میں کام کے دوران روٹا ویٹر مشین کی زد میں آکر عبداللہ ولد کلیم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔بقول ڈرائیور، ہم باغ میں روٹا ویٹر چلا رہے تھے کہ ب -چ -ا سائیڈ پر کھڑا تھا، اچانک روٹا ویٹر پر چڑھ گیا اور پھسل کر گرنے سے روٹا ویٹر کے نیچے آ گیا۔




