کمالیہ(نامہ نگار)فتیانہ ہاس کمالیہ میں رکنِ قومی اسمبلی تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے طلبا و نوجوانوں سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، طالب علم رہنماں اور شہریوں نے شرکت کی ایم این اے تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ہر بچے کو مفت و معیاری تعلیم فراہم کرے ۔پاکستان کا وجود ہم سب کی بقا کی ضمانت ہے ،اس کی نظریاتی سرحدوں کی ہمیں حفاظت کرنی ہے ،طالب علم اور نوجوان کو ہم سے مل کر قدم آگے بڑھانا چاہیے ۔




