ریاست کی مضبوطی کیلئے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے

لاہور( بیورو چیف)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے چانسلر الغزالی یونیورسٹی و پیٹرن انچیف جامعتہ الرشید مفتی عبدالرحیم نے ملاقات کی ـسیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرؤف و دیگر ملاقات میں شریک تھےـجامعتہ الرشید کے وفد میں انجینئر مفتی عثمان، مولانا سلمان ایڈووکیٹ، مولانا سید فہیم الحسن، مولانا عبد الودود اور حافظ سلیم عابد شامل تھےـملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ بارے تبادلہ خیال ہواـصوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں