فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف صنعتکار’ سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی ریحان نسیم بھراڑہ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دو سال کیلئے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ چیئرمین کا الیکشن لڑنے کیلئے ریحان نسیم بھراڑہ کے مقابلہ میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس پر وہ بلامقابلہ پٹیاکے چیئرمین منتخب ہو گئے،انکی کامیابی کا باقاعدہ اعلان 26ستمبر کو پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کیا جائیگا۔ ریحان نسیم بھراڑہ یکم اکتوبر کو چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ فیصل آباد کے صنعتکاروں نیپٹیاکا چیئرمین منتخب ہونے پر ریحان نسیم بھراڑہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ٹیکسٹائل’ ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے۔




