ریسکیو ٹیم نے ریت نکالتے 4 افرد کو ڈوبنے سے بچا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریسکیو1122 نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاندلیانوالہ کے علاقہ ماڑی پتن کے مقام پر دریائے راوی میں ریت نکالتے چار افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ماڑی پتن کے مقام پر بعض افراد دریائے راوی سے ریت نکال رہے تھے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو چار افراد ریت کے ٹیلوں میں پھنس گئے تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر چاروں نوجوانوں کو بحفاظت باہر نکالا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر دریائوں کے قریب کسی بھی قسم کی سرگرمی سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں