ساہیوال ( بیورو چیف) ریسکیو1122 ساہیوال نے اپریل2026 میں8943 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ۔ریسکیو1122 ساہیوا ل نے اپریل2026کے دوران مجموعی طور پر 31370 کالز موصول کیں۔جن میں سے8943ایمرجنسی کالز تھیں۔ جبکہ 22427 غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے9113مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 ساہیوال نے جن8943ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ٹریفک حادثات1260، میڈیکل ایمرجنسیز6829، آگ لگنے کے واقعات60، کرائم کیسز173، ڈوبنے کے واقعات,1عمارت گرنے کے 6، اور 614 متفرق واقعات شامل ہیں. ان واقعات میں 216افرادجاں بحق ہوئے۔ جبکہ5059 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امدادفراہم کی گئی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اپریل میں 5548ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا5708مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ جن میں سے 1391مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اپریل کے مہینہ میں 265 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 58کو لاہور،01کوفیصل آباد، 01 کو ملتان اور205کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا، ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ہماری اولین ترجیح بروقت رسپانس اور معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی ہے۔میں تمام ریسکیورز کی محنت، پیشہ وارانہ مہارت اور جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فائر فائٹرز ڈے کے موقع پرہم اپنے شہدہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔




