فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 فیصل آباد نے ضلع بھر میں قائم مویشی منڈیوں پر خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی ہدایت پر مختلف مویشی منڈیوں میں خصوصی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ریسکیو 1122کی جانب سے تعینات عملہ ایمر جنسی میڈیکل سروس، ابتدائی طبی امداد، آگ لگنے کے واقعات، حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں عوام کا رش بڑھ جاتا ہے، جس کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری ایمرجنسی سروس فراہم کی جا سکے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔ ریسکیو 1122 شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہے۔




