اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی طلبہ نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا چھوٹی مگر مکمل فارمولا ریسنگ کار بنا ڈالی۔اسلام آباد کے ہوٹل میں آٹو موبائل انجینئرنگ کے معیار پر پورا اترتی ریسنگ کاروں کی نمائش ہوئی، جس میں پاکستانی طلبہ نے اپنے کارنامے کو چھوٹی فارمولا ون ریسنگ کار کی صورت میں پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔ہوٹل کے اندر دھوم مچاتی فراٹے بھرتی چھوٹی سی کاریں فارمولا ون ریسنگ کاروں کے ماڈلز نہیں بلکہ اصل فارمولا ون کاریں تھیں۔ان کاروں کے تخلیق کار نوجوان انجینئرز نے بتایا کہ یہ کاریں اصل فارمولا ون کار کے معیارات کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ وسائل اور مواقع ہوں تو پاکستانی آٹوسیکٹر میں انقلاب لا سکتے ہیں۔ بیش قیمت فارمولا کاروں کے چھوٹے سہی مگر حقیقی نمونوں میں کاروں کے شائقین نے گہری دلچسپی لی۔ ریسنگ ایونٹ انجینئرنگ کے طلبہ کے لیے بھی گہری دلچسپی کا باعث رہا۔




