فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی زیرنگرانی تاندلیانوالہ کے دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو1122 نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 7 روز کے دوران مجموعی طور پر 590افراد کو سامان سمیت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کے 582مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ دریائے راوی کے کنارے ماڑی پتن’ شیرازہ پتن’ بلھے شاہ اور گرد ونواح میں سیلاب کے دوران ریسکیو1122 کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں اور گزشتہ 7روز کے دوران سیلاب میں پھنسے ہوئے 590افراد کو سامان سمیت ریسکیو کیا اور ان کے 582مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 6ریسکیو پوسٹیں’ 5فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔




