ریلوے کالونی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،قبضہ مافیا کا سرغنہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد ارشاد اور انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ایسٹ ریلوے کالونی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں کو مسمار کر دیا، اسی دوران قبضہ مافیا کی طرف سے مزاحمت کرنے پر سرغنہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ ریلوے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ریلوے نے انسپکٹر آف ورکس کی زیرنگرانی ایسٹ کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے گھروں کو مسمار کر دیا۔ تقریباً 25مرلے اراضی جسکی مالیت سوا کروڑ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا۔ اس دوران قبضہ مافیا کا سرغنہ مامون منور نامی نوجوان نے ریلوے ملازمین کو دھمکیاں دیتے ہوئے گالم گلوچ کی اور دست درازی کرنے لگا تو ریلوے پولیس نے مذکورہ قبضہ مافیا کے سرغنہ مامون منور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ ریلوے میں مقدمہ درج کروا دیا اور رپورٹ ڈی ایس لاہور کو ارسال کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں