فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ریلوے انتظامیہ کی طرف سے اینٹی انکروچمنٹ گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ایس ایچ او ریلوے پولیس کنور عمیر ساجد اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ارشاد انجم کی سربراہی میں ریلوے لاہورڈویژن اور سٹی گورنمنٹ فیصل آباد نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں پہلے فیز میں 10 سے 16مئی کے درمیان شاہین آباد نمبر 2کو مسمار کیا جائے، تمام ریلوے اراضی پر قابضین کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جائے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلوے اراضی کو واگزار کروا کر زمینوں کو آئوٹ سورس کیا جائے گا جس سے ریلوے کو آمدن آنا شروع ہو جائے گی اور ریلوے منافع بخش اداروں میں ایک ہوگا۔ حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے ریلوے کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنانے پر تمام اقدامات پر بروقت کاروائی کی جائے گی کسی انکروچمنٹ کو ریلوے کی زمین پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔ ریلوے اراضی پر تمام قبضہ مافیا کے خلاف شیڈول کے مطابق کاروائی کو یقینی بنائیں گے۔




