ریٹائرڈ پٹواریوں ،نائب قاصد ،ہیڈ کلرک کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جڑانوالہ(نامہ نگار)انجمن پٹواریاں کی جانب سے محکمہ سے رئیاٹرڈ پٹواریوں نائب قاصد اور ہیڈ کلرک کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، تحصیلدار وسیم یزدانی،نو منتخب صدر انجمن پٹواریاں شیر افضل،جنرل سیکرٹری علی اصغر، سینئر نائب صدر ڈاکٹر اسد نثار، نائب صدر ظہیر احمد ، عبدالسلام عابد،ہارون زاہد جوائنٹ سیکرٹریز، ماجد نواب فنانس سیکرٹری،علی رضا ڈسٹرکٹ جوا نیٹ سیکرٹری و دیگران نے شرکت کی الوداعی تقریب میں محکمہ سے ریٹائرمنٹ پر ہیڈ کلرک اسسٹنٹ کمشنر دفتر حافظ غضنفر، نائب قاصد سرفراز ،محمد ادریس، رٹیاٹرڈ پٹواریوں اسلم وٹو،فضل عباس اعوان ، حافظ خضرحیات،رائے مشتاق کھرل ، رانا انصر خاں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ رٹیاٹرڈ ہونیو ا لو ں نے محکمہ کی بہتری کیلئے جو گراں قدر خدمات سرا نجا م دیں ہیں انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا محکمہ جات سے باعزت طور پر ریٹائرڈ ہونا ایک اعز از کی بات ہے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، تحصیلدار وسیم یزدانی و دیگران نے ریٹائرڈ ہونیوالو ں کو یادگاری شیلڈ دیں اور پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں