ریکوری کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں واجبات کے نادھندہ ممبرز کو فوری نوٹسز جاری کریں اور ماہانہ ریکوری کویقینی بنایاجائے، دو ماہ تک بقایاجات کی ادائیگی نہ کرنیوالے ممبرز کی ممبر شپ منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کریں۔ یہ حکم ڈائریکٹر جنرل ایف ڈ ی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس میں ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و مالیاتی امور کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کیا جس میں ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس محمد بلال، مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال، اسسٹنٹ مینجر طارق نذیر و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بقایاجات کی تفصیلات کو چیک کرتے ہوئے سختی سے کہا کہ ریکوری کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا کیونکہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کوچلانے کے لئے خاطر خواہ فنڈز ناگزیز ہیں۔انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کی بلڈنگ،مشینری و دیگر تنصیبات کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی اور کہا کہ مرمت طلب عمارت یا مشینری کی بحالی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے ممبرز کے لئے انتظامی سہولیات کا مکمل خیال رکھنے اور کھیلوں کے انتظامات کو کماحقہ فعال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور باوقار /خوشگوار ماحول برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مالیات کے آمد و خرچ کا جائزہ لیتے ہوئے مالیاتی نظم و نسق کو شفاف رکھنے اور سپورٹس کمپلیکس کے مالی و انتظامی نظام میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں