سندھ طاس کا پانی سارے خطے کیلئے ہے،وزیراعظم

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سندھ طاس کا پانی سارے خطے کے لیے ہے۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس کا پانی سارے خطے کے لیے ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کیا جس کی کوئی ویلیو نہیں، اس فیصلے کو اقوام متحدہ اور مصالحتی عدالت نے مسترد کر دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے چوتھی بار خطاب کر رہا ہوں، ہم اقوام متحدہ کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں