ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے 2ڈرون حملے ناکام بنا دئیے ہیں۔اتحادی افواج کے مطابق دونوں ڈرونز سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب بھیجے گئے تھے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ خمیس مشیط کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل بھی فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔سعودی سول ڈیفنس نے خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا،اس کے علاوہ ابہا کے علاقے میں بھی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔




