صوابی(نامہ نگار)صوابی کے تھانہ یارحسین کی حدود میں واقع موضع دوبیان خورو میں زبانی تکرار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ یارحسین کی رپورٹ کے مطابق سعید گل سکنہ خورو دوبیان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ شام اپنے 35 سالہ بھائی عمران اللہ کے ہمراہ ونڈ بازار میں واقع اراضی میں موجود تھے کہ اس دوران پستول سے مسلح بابر سعید نے آکر ان کے بھائی عمران اللہ پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ، وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ 2,3دن قبل مقتول عمران اللہ کے ساتھ ملزم بابر سعید نے زبانی تکرار کی تھی ،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔




