کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان بجلی کی تاریں چوری کر کے فرار مقدما ت درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں عبدالخالق نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی چک 271گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے زرعی رقبہ سے تار بجلی مالیت 25ہزار روپے چوری کرلی ۔دوسرے واقعہ میں شاہ نواز نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 271گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکے زرعی رقبہ سے تار بجلی مالیت 65ہزار روپے چوری کرلی جس پر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج ہوا۔




