فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمداعجاز چوھدری نے کہا کہ غریب آدمی 200روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہورہا ہے ذرعی ملک ہونے کے باوجودچینی کا بحران پیدا ہونا ظلم کی انتہا ہے جب تک ملک میں اشرافیہ کو حقیقی معنوں میں نکیل نہیں ڈالی جائے گی تو عوام کو معاشی ریلیف کیسے ملے گا ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے اشرافیہ اور شوگر مافیا حکومتی چھتری کے نیچے غریبوں کو دونوں ہاتھوںسے لوٹتے ہیں ہماری معزز اعلی عدلیہ بھی کوئی نوٹس نہیں لیتی خدا کے لئے ہماری اعلی عدلیہ وفاقی حکومت اور شوگرمافیا کونکیل ڈالنے کیلئے موثراقدامات کرے ان خیالا ت کا اظہار ضلعی صدرمحمد اعجاز چوہدری نے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگو ں کی عوامی شکایت پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا محمداعجاز چوہدری نے کہاکہ ملک میں چینی کا سٹاک موجود ہے تو مہنگائی کے دورمیں چینی کی قیمتوںمیں 180روپے سے بڑھا کر 20 روپے اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا اوراگرچینی ایکسپورٹ کی گئی توملک میں چینی کی قلت کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔




