فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے شجرکاری مہم بعنوان نسلوں کے لیے شجرکاری کا آغاز کیا ہے۔یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی جس کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری اینڈ رینج مینجمنٹ، فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین اور پاکستان سوسائٹی آف فارسٹرز نے عالمی یومِ جنگلات کے سلسلے میں کیا ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اس مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر غلام مرتضیٰ، چیئرمین اینٹومالوجی ڈاکٹر وسیم اکرم، چیئرمین پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ڈاکٹر عظیم اقبال، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ڈاکٹر احمد ستار ، چیئرمین فارسٹری ڈاکٹر فہد رشید، ڈائریکٹر فارم ڈاکٹر محمد اسلم، چیئرمین پلانٹ پیتھالوجی ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈاکٹر ندیم عباس، ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈاکٹر محمد رشید ، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر ثمر عباس، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر ہارون، جہانزیب طارق اور دیگر بھی موجود تھے ۔




