زرمبادلہ کے ذخائر19ارب49کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 1کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 19ارب 49کروڑ 70لاکھ ڈالر تک جا پہنچے۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11ملین ڈالر بڑھ کر 14 ارب 24کروڑ 30لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں اضافہ کرنسی کے استحکام اور درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔تاہم کمرشل بینکوں کے پاس موجود ڈالر ذخائر میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 1کروڑ ڈالر کم ہو کر 5ارب 25کروڑ 40لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں