فلپائن( مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی فلپائن میں آنے والے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے نے سمندر کی تہہ کو 2 میٹر تک بلند کر دیا ہے، جس سے ساحلی پٹی 200 میٹر تک پھیل گئی۔رپورٹ کے مطابقجنوبی فلپائن کے تباہ کن زلزلے نے سمندر کی تہہ کو چیر کر رکھ دیا، سمندری تہہ دو میٹر بلند ہونے سے مرجان چٹانیں اور آبی حیات کی بڑی تعداد موت کے منہ میں چلی گئی۔فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈانا میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے نے صرف انسانی جانوں کو ہی نہیں نگلا بلکہ سمندر کی شکل بھی بدل کر رکھ دی۔ پیر کو آنے والے اس طاقتور جھٹکے کے نتیجے میں کم از کم 61 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 40 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔زلزلے کے بعد ایک حیران کن اور خوفناک منظر اس وقت سامنے آیا جب بعض ساحلی علاقوں میں سمندر کی تہہ اچانک دو میٹر تک اوپر اٹھ گئی۔




