فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 148 رب میں بااثر زمیندار کا ملازم پر انسانیت سوز تشدد’ گلے میں سنگل ڈال کر بھونکنے پر مجبور کرتے رہے’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان حمزہ وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 159 رب کی رہائشی شبانہ بی بی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا شوہر غلام مصطفی 149 رب میں زمیندار حمزہ کے پاس مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا، گزشتہ دنوں نامعلوم وجوہات کی بناء پر زمیندار حمزہ نے اپنے ساتھیوں سے ملکر غلام مصطفی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے گلے میں سنگل ڈال کر بھونکنے پرمجبور کرتے رہے۔ تاہم اطلاع ملنے پر اعلیٰ علاقہ نے مداخلت کر کے غلام مصطفی کی جان بخشی کروائی۔ بعدازان ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان حمزہ وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔




