لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ دانیہ انور نے کہا ہے کہ زندگی کے اتار چڑھائو ہمیں سبق دیتے ہیں ہمیں ان سے سیکھنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے دانیہ نے کہا میں اپنی زندگی میں کچھ بھی تبدیل کرنا نہیں چاہتی، اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ دوبارہ زندگی گزارنے کا موقع ملے تو کیا بدلوں گی، تو میرا جواب ہوگا کچھ نہیں۔ میرے بچے میری پہلی شادی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں۔ زندگی خود ایک حسین تحفہ ہے۔ن کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی کے اتار چڑھائو سے سیکھنا چاہیے۔ میں واقعی یقین رکھتی ہوں ۔




