ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سہاسنی مولے نے کہاہے کہ زندگی بھر صحیح ساتھی کا انتظار کیا، 60سال کی عمر میں شادی کی۔ ایک انٹرویو میں 75 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زندگی بھر صحیح ساتھی کا انتظار کیا ،صرف شادی کرنے کیلئے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے مجھے کبھی ایسا شخص نہیں ملا جو میرے خیالات اور اقدار سے مطابقت رکھتا ہو، میرے شوہر ایک معروف سائنسدان ہیں۔




