زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) فرض کی راہ پر جان قربان کرنیوالے پولیس کے جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدائے پولیس نے اپنے آج کو ملک و قوم پر قربان کرکے قوم کے کل کو محفوظ بنایا۔ وطن عزیز میں امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر و ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے” یوم شہدا ئے پولیس ” کے سلسلہ میں شہداء کی بلندی درجات کیلئے منعقدہ ” لنگر کیمپ’ ‘ کے شرکاء سے طارق آباد میں خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک شہدا ء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں