منڈی بہائو الدین(نامہ نگار)مقامی مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق منڈی بہائو الدین کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں میں 11سالہ شاہزیب، 13سالہ سفیان اور 14سالہ احسن شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں نے قریبی دکان سے پاوڈر مشروب خرید کر پیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی ، اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔




