زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق،2 کی حالت تشویشناک

لاہور (بیوروچیف) سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک، پولیس کا کہنا تھا جاں بحق ہونیوالے بچہ کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا،والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا،دو بچے تاحال زیر علاج ،پولیس نے ایان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔ معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے،متاثرہ فیملی کے گھر سے سمپل لے لئے، رپورٹ کے بعد معاملہ واضح ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں