زہریلا کھانا کھانے سے 2سگے بھائی جاں بحق

عمر کوٹ (نامہ نگار)عمر کوٹ کنری کے قریب گائوں حیات گپنہ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ورثا کے مطابق دونوں بچوں کی رات کھانا کھانے اور دودھ پینے کے بعد اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔لواحقین کے مطابق10سالہ علی حسن تعلقہ ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا، 12سالہ محمد حسنین کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں