فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ کوکیانوالہ میں زہریلی بریانی کھانے سے میاں بیوی اور تین بچوں کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے معدے واش کر کے جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ پولیس نے ہوٹل کے مالک کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکیانوالہ کا رہائشی بلال مقامی ہوٹل سے بریانی لایا اور اسکی 35سالہ اہلیہ ثمینہ’ چار سالہ بیٹی مریم’ 6سالہ دعا اور 8سالہ فیضان نے مل کر کھائی۔ جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی توقے آنے پر تمام افراد کو طبی امداد کی غرض سے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد لایا گیا بعدازاں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک حالت بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے مقامی ہوٹل کے مالک کو حراست میں لیا تو بریانی سے چھپکلی برآمد ہوئی۔ تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔




