زیرتعمیر مکان کی چھت گر گئی’ 2 مزدورشدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے قریب نواز پارک میں زیرتعمیر مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے 2مزدور بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کلیم شہید کالونی کے قریب نواز پارک گلی نمبر3 میں مزدور زیرتعمیر گھر کی چھت پر مٹی ڈال رہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے چھت اچانک زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے دب کر محنت کش 40 سالہ آصف اور 50سالہ بشیر احمد بری طرح زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں