فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نڑوالا روڈ پر 29موڑ کے قریب زیرتعمیر گھر کی بالائی منزل سے گر کر محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35ج ب کا رہائشی 27سالہ وارث ولد محمد دین نڑوالا روڈ پر واقع 29ج ب موڑ پر زیرتعمیر گھر کی بالائی منزل پر کام کر رہا تھا کہ اچانک ”گو” سے پائوں پھسلنے سے زمین پر گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لا رہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




